: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 31جنوری (اعتماد نیوز) ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی سرکاری امتحانات 2014ء کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ ایس ایس سی امتحانات میں جن امیدواروں نے مراٹھی اور اوریا زبانیں فرسٹ لینگویج کے طور پر اختیار کی ہیں انہیں نئے نصاب کے
مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔ ایک مرتبہ ناکام امیدوار جو زبان اول کے طور پر مراٹھی اور اوریا اختیار کئے ہیں انہیں قدیم نصاب کے مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔ ریگولر اور ایک مرتبہ ناکام تمام امیدوار جنہوں نے تامل زبان اول اختیار کی ہے انہیں نئے نصاب کے مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔